آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے,  محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات یا سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے علاقوں میں ژالہ باری

پڑھیں:

دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری

دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں، مزید گلیشئیر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی