کینیڈا، ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لکھا کہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔