نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے، جو 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
نیلامی کا مقصد نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل جائیدادیں نیلام کی جائیں گی:
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد گالف کورس، بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد
ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ اے، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی
سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
نیلامی میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے نیلامی سے دو روز قبل نیب ریجنل آفس، اسلام آباد میں بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں اسلام آباد میں سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر،نوٹیفیکیشن جاری ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاو ن
پڑھیں:
سربراہ پاک بحریہ سے سعودی نیول چیف کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
راولپنڈی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔