City 42:
2026-06-03@03:16:39 GMT

ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

سٹی 42 : بلوچستان کے بعض شہروں میں ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

 سوراب اور نوشکی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشنز  جاری کردیے گئے، جن کے مطابق دونوں شہروں میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی 10جون تک پابندی رہے گی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عوام دور رہیں۔ 

حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،انجمن تاجران کا مطالبہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت