واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔
اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب کو وزیر مملکت کے درجے کے ساتھ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔
بلال بن ثاقب اب ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ایک جامع، ایف اے ٹی ایف کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے، بٹ کوائن مائننگ کے اقدامات شروع کرنے اور گورننس، فنانس اور زمین کے ریکارڈز میں بلاک چین کے انضمام کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔
یہ ملاقات لاس ویگاس میں بٹ کوائن 2025 کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اپنے ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو (ایس بی آر)‘ کے اعلان کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی خودمختار اثاثہ حکمت عملی میں بٹ کوائن کو شامل کیا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ میں پاکستان کو ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے گلوبل ساؤتھ میں ایک لیڈر بنتے دیکھتا ہوں، ہمارے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے آغاز سے لے کر کرپٹو مائننگ اور اے آئی ڈیٹا زونز کیلئے قومی بنیادی ڈھانچے کے قیام تک، پاکستان ایک حقیقی فریم ورک تیار کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنایا جاسکے اور معیشت کو جدید بنایا جا سکے۔
بیان میں  کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز پر تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے ایسے اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنائیں اور بلاک چین کے ذریعے اقتصادی شمولیت کو فروغ دیں۔

Post Views: 19.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل اثاثوں کی بلال بن ثاقب بلاک چین بٹ کوائن

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • بٹ کوائن کی گراوٹ نے 7 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سرمایہ کار خوفزدہ