حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن، 0-3 سے کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست ،مسلسل کامیابی ، مداحوں میں امید کی لہر،کامیابی پر جشن
گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ایک اور مضبوط اشارہ ہے ،بہترین کھلاڑی ہیں
کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سے کامیاب رہے۔پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہے۔آسٹریلیا میں حمزہ خان کی گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ہے، یہ ایک اور مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 31 مئی کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
کراچی:(نیوز ڈیسک)مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری ہونے پر قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات، امریکی کریٹیکل منرلز فورم کی پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون، سپلائی چین مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق اور کویت کی مہمند ڈیم منصوبے کے لیے 25ملین ڈالر فراہم کرنے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
سعودی عرب سے پاکستان کے لیے 6ارب ڈالر کی ڈپازٹ کی موخر ادائیگیوں اور درآمدی تیل کی ادائیگیوں کی سہولت ملنے، ترسیلات زر بڑھنے کی امید پر کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 70پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی مزید کمی سے 280روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔