سمبڑیال الیکشن میں دھاندلا ہوا، سب کچھ پہلے سے طے تھا، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی راہنماؤں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھاندلی، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں الیکشن نہیں دھاندلا ہوا، سب کچھ پہلے سے طے تھا۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور سمبڑیال کے امیدوار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سمبڑیال میں الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں انتخابی عمل کو فالو نہیں کیا گیا، پولیس نے نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا، پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی۔راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا اور ہراساں کیا، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے، بیلٹ باکسز تبدیل کیے گئے، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، گنتی مکمل ہونے کے بعد مصدقہ فارم پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال انتخابات میں سب کچھ پہلے سے طے تھا، انتخابات میں پری پلان دھاندلی کی گئی، پولنگ سٹیشنز کو ٹارگٹ کرکے نون لیگ نے دھاندلی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے پولنگ ایجنٹس نے کہا کہ
پڑھیں:
فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وقاص علی نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلر گرفتار جعلی رجسٹریشن فٹ بال ٹیم وی نیوز