سمبڑیال الیکشن کو نہیں مانتے، بدترین دھاندلی ہوئی، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔
اسلام آباد میں پارٹی کی رہنما عالیہ حمزہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا، الیکشن میں پولیس کو رکاوٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ جو فسطائیت، غنڈی گردی پنجاب حکومت نے کی اس کی مثال نہیں ملتی، پنجاب میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں تھا کیونکہ انتخابات شفاف عمل کا نام ہے، ووٹنگ میں دھاندلی ہوئی اور بیلٹ باکسز بھرے گئے، الیکشن میں کسی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں 1300 ووٹ تھے، وہاں 1400 ووٹ کاسٹ ہوگئے، یہ الیکشن نہیں تھا بلکہ بنا بنایا ڈرامہ تھا، ہم سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے۔
یہ بھی پڑھیے سمبڑیال ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن) کا ووٹ 41 سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا، فافن سمبڑیال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا الزامشیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے جو امیدوار تھے انھوں نے فارم 47 پر 58 ہزار ووٹ لیے تھے، اس وقت الیکشن میں ٹرن آؤٹ بھی بہت زیادہ تھا۔ ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود ووٹ 78 ہزار پڑ گئے، ہم اس الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ن لیگ والے بالکل نہیں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کیمپس خالی تھے، یہ سب فراڈ تھا، ہم اس کو نہیں مانتے، عالیہ حمزہ نے اس الیکشن میں بہت محنت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کو نہیں مانتے الیکشن میں نے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔