مغوی شہریوں کی رہائی کیلئے ایرانی حکومت کی کوششیں دوستی کی حقیقی روح، بھارتی سفارت خانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 28 مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کے اچانک لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بدھ کے روز تین مغوی ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایرانی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود "دوستی کی حقیقی روح" کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا "تینوں مغوی ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور اب وہ ہندوستانی سفارت خانے کی نگرانی میں ہیں، جو ان کی وطن واپسی کا انتظام کر رہا ہے، ہم ان کی رہائی کے لئے فوری اور موثر کوششوں کے لئے ایرانی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں"۔ پوسٹ میں کہا گیا "آپ کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہے"۔
ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے منگل کی دیر رات تصدیق کی کہ تہران پولیس نے لاپتہ افراد کو رہا کر دیا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ تہران پولیس نے تین لاپتہ ہندوستانی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایران کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے ایران میں لاپتہ ہونے والے تین ہندوستانیوں کو تلاش کرکے رہا کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں کو جنوبی تہران کے علاقے ورامن میں اغوا کاروں کے خلاف پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین ہندوستانی شہریوں کی شناخت جسپال سنگھ، ہشن پریت سنگھ اور امرت پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ یکم مئی کو تہران پہنچنے کے فوراً بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ مبینہ طور پر وہ ایک مقامی ٹریول کمپنی کی طرف سے منافع بخش ملازمت کی پیشکش کے لالچ میں آ کر آسٹریلیا جا رہے تھے۔
تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 28 مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کے اچانک لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ تینوں ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ نے ہندوستانی سفارت خانے کو مطلع کیا ہے کہ ان کے رشتہ دار ایران کے دورے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی سفارت خانے نے اس معاملے کو ایرانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور درخواست کی ہے کہ لاپتہ ہندوستانیوں کو فوری طور پر تلاش کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ نامعلوم افراد نے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستانی سفارت خانے ہندوستانی شہریوں سفارت خانے نے اہل خانہ کیا تھا
پڑھیں:
کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل
کراچی:سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی ہے۔