ٹرمپ کے اقدامات سے متاثر ہونے والے ہندوستانی طلباء کے معاملے پر مودی خاموش ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بات پر کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے کہ کسطرح ہندوستانی طلباء اور انکے خاندان امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی طلباء کو متاثر کرنے والے امریکی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ چین نے اپنے طلباء کو درپیش مشکلات کے بارے میں سخت ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہندوستانی طلباء کو ہونے والی پریشانیوں پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق 2024ء میں تقریباً 3,37,630 ہندوستانی طلباء اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے اور امریکی کیمپس میں غیر ملکی طلباء میں سے تقریباً ایک تہائی تعداد ہندوستان طلباء کی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہندوستانی خاندانوں نے اپنی محنت کی کمائی کی بچت سے یا قرض لے کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ بھیجا۔
جے رام رمیش نے کہا کہ ان طلباء کے علاوہ وہ جو اس سے پچھلے سالوں میں گئے تھے، سب کو ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔ وہیں 2025ء میں جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے طلباء کی ایک بڑی تعداد شاید کبھی اپنی خواہشات کو پورا ہوتا ہوا نہ دیکھ سکے، کیوں کہ ٹرمپ نے اپنے ارادوں کو واضح کر دیا ہے۔ چین نے چینی طلباء کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے لیکن ہمارے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بالکل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بات پر کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی طلباء اور ان کے خاندان امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستانی طلباء نے کہا کہ کا اظہار کیا ہے
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html
پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔