تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی جنگل سے نکل کر رہائشی علاقے کی ایک چھوٹی دکان میں اپنا پیٹ بھرنے گھس گیا۔

ہاتھی نے تقریباً 9 پیکٹ میٹھے چاول، ایک سینڈوچ، چپس، بسکٹس اور درجن سے زائد کیلے مزے لے لے کر کھائے اور اس دوران دکاندار اور خریدار دلچسپی سے دیکھتے رہے۔

دکاندار نے ہاتھی کو ہٹانے کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے لیکن ہاتھی نے ایک نہ سنی اور کھانے میں مگن رہا۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما میں پیش آیا، جو کھاؤ یائی نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔

A hungry elephant caused havoc in a grocery store in Thailand, when he strolled in from a nearby park and helped himself to the produce on the shelves on Monday.



It calmly chomped down about nine bags of sweet rice crackers, a sandwich and bananas, the store owner said. pic.twitter.com/6CHEpT3PHx

— The Associated Press (@AP) June 4, 2025

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی سڑک کے کنارے واقع دکان کے سامنے رکا پھر پورا جسم اندر گھسا کر دکان کے کاؤنٹر تک پہنچ گیا۔

اس نے انتہائی سکون سے دکان کے شیلف سے مختلف اشیا اٹھاکر کھانے لگا اور جاتے ہوئے کھانے کی اشیا سے بھرے ایک شاپر بھی ساتھ لے گیا۔ 

نیشنل پارک کے رضاکار نے بتایا کہ یہ ہاتھی اس سے پہلے بھی کئی بار رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ایسا کرچکا ہے۔ اس لیے سب اُسے اور وہ بھی لوگوں کو جاننے لگا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں 2024 میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار تھی لیکن جیسے جیسے جنگلات کی زمین پر قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔

ویسے ویسے ہاتھی اپنی قدرتی پناہ گاہوں سے محروم ہو رہے ہیں اور بھوک مٹانے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کی افزائش نسل میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

کراچی: اے سی مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے سے تین افراد زخمی

 کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد  45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: دکان میں کمپریسر پھٹنے سے دو افراد زخمی
  • تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا
  • بھارتی شکست کے بعدبھارتی سیاستدان ششی تھرور کے گانے گنگنانے کی ویڈیو وائرل
  • ’’چینی، روٹی کھانا بند، ورزش کریں‘‘ وزن کیسے کم کیا؟ بلاول بھٹو کے جواب کی ویڈیو وائرل 
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فٹنس کا راز بتادیا، ویڈیو وائرل
  • گائے کو برگر کھلانے کی ویڈیو وائرل، ’بعد میں ہم ان کا برگر کھائیں گے‘
  • عید الاضحیٰ پر قربانی سے لیکر کھانے پکانے پرتک کن احتیاطوں کی ضرورت ہے؟
  • کراچی: اے سی مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے سے تین افراد زخمی
  • 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی انصاف کی اپیل