’اسکوئڈ گیم‘ کے آخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، سیریز کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مشہور نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔
سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت، ہمدردی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
آخری سیزن میں معروف گیم "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” کی خطرناک گڑیا ینگ ہی کی واپسی بھی ہوئی ہے، اور نئے چیلنجز مزید خوفناک دکھائے گئے ہیں۔
گلابی یونیفارم میں گارڈز بدستور بے رحم ہیں، جبکہ فرنٹ مین ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔ ایک منظر میں وہ گی ہُن سے براہِ راست مخاطب ہو کر کہتا ہے: "کیا تمہیں اب بھی انسانوں پر یقین ہے؟”
واضح رہے کہ اداکار لی بیونگ ہن نے وعدہ کیا ہے کہ اس سنسنی خیز سیریز کے دنیا بھر میں موجو مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی اور وہ لطف اندوز ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسکوئڈ گیم کا آخری سیزن 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔