بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ فتنۃ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ را کی کٹھ پتلی "فتنۃ الہندوستان" کا بلوچوں سے تعلق نہیں ہے۔ یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی۔ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے۔ خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سے زیادہ ہے۔ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کے حوالے سے جعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا۔ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ فتنۃ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے۔ بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کی مبینہ آڈیو چلاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے پاس فتنۃ الہندوستان کے خلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں۔ ’را‘ ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں، لیکن ان کو مناسب پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہدونستان کے ذریعے خضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ فیصلہ کرچکے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فتنۃ الہندوستان کو بلوچ روایات، کلچر اور تہذیب و تمدن سے نہ جوڑا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا فتنۃ الہندوستان نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu