عیدالاضحیٰ کیلئے گیس شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا۔
کراچی سے جاری سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق عید کے پہلے دن صبح 5 بجے گیس سپلائی شروع ہوگی۔
سوئی سدرن کے مطابق عید کے تینوں دن اور رات میں بھی گیس بند نہیں ہو گی، عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک گیس بلا تعطل فراہم ہوگی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
پشاور:تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔