دوحہ کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد سے دوحہ جانے والے پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ غیر ملکی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو پاکستانی حدود سے کراچی کی طرف موڑا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی ٹیم نے غیر ملکی مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی۔
حکام کے مطابق مسافر برطانوی شہری ہے جسے طبیعت خراب ہونے پر پرواز سے آف لوڈ کرکے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ غیرملکی ایئر لائن کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شنگھائی: دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی پرواز کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چائنا ایسٹرن ائرلائنز نے شنگھائی سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لیے نئی پرواز متعارف کرا دی ، جسے ائرلائن نے دنیا کی سب سے طویل ڈائریکٹ فلائٹ قرار دیا ہے۔ شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہونے والی پرواز تقریباً ساڑھے 25 گھنٹے میں بیونس آئرس پہنچے گی، جب کہ واپسی کا سفر 29 گھنٹوں پر محیط ہوگا، تاہم دونوں پروازوں میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2گھنٹے کا مختصر قیام ہوگا۔یہ روٹ بوئنگ 777طیارے کے ذریعے 4 دسمبر سے ہفتے میں دو بار آپریٹ کیا جائے گا۔ ائرلائن نے اسے ائر سلک روڈ کے نئے چینل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جو ایشیا پیسیفک اور جنوبی امریکا کو جوڑے گا۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز اب بھی سنگاپور ائرلائنز کے پاس ہے، جو سنگاپور سے نیویارک تک 18 گھنٹے سے زائد کے سفر پر محیط ہے۔