کراچی میں پراسرار زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، لوگوں میں خوف وہراس برقرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی میں ایک بار پھر پر اسرار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگوں میں خوف وہراس مزید پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔ پہلا زلزلہ صبح 4 بج کر 46 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوبی علاقے میں واقع تھا۔ دوسرا زلزلہ صبح 8 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔