عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کا جامع سکیورٹی پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔فیصل مسجد سمیت تمام اہم مساجد اور عیدگاہوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اسکواڈ بھی تعینات ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ڈولفن فورس کے اہلکار گشت پر مامور رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ شہر کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پکار 15 پر دینے کی اپیل کی گئی ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں کیونکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر یو بی جی ایل گیس گرنیڈ حملہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس متحرک ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔