مقررین نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، ہر سال مختص تعلیمی بجٹ میں بھی کمی کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا جاتا ہے، جامعات کی خود مختاری، طلباء کی فیسوں، نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی پالیسیاں ترتیب دے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین نے پری بجٹ ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے روایتی اور تعلیم دشمن بجٹ پیش کیا تو طلبہ برادری کو سٹرکوں پر لے آئیں گے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم ازکم 5 فیصد مختص کیا جائے جبکہ تعلیمی بجٹ کا پچیس فیصد اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص کیا جائے۔ حکومتوں سے نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم دوست بجٹ پیش کریں۔ لاکھوں طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناؤنا کھیل بند ہونا چاہیے۔ اعلی تعلیمی بجٹ میں 5.

90 ارب کی کٹ لگانے والے تعلیم کے دشمن ہیں۔ تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں سرے سے شامل ہی نہیں۔

انہوں نے کہا مجموعی بجٹ کا 5فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے۔ مجموعی بجٹ میں اعلی تعلیم کیلئے 150 بلین مختص کئے جائیں، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے فنڈز میں کٹوتی نہ کی جائے، گزشتہ پانچ برس سے اعلی تعلیم کا بجٹ 65 ارب سے نہیں بڑھ رہا جسے فی الفور بڑھایا جائے، جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، صوبائی سطح پر تمام صوبہ جات میں سٹوڈنٹس کونسلنگ سینٹرز قائم کئے جائیں، نئی جامعات کی بجائے فی الوقت موجود جامعات میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے، یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں طلباء کی نمائندگی یقینی بنائی جائے، بلوچستان کے پی کے سندھ سمیت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی جامعات کو بجٹ میں خصوصی اہمیت دی جائے۔

پری بجٹ سیمینار سے ممتاز ماہر تعلیم محمد مرتضی نور، ماہر قانون سید جوادالحسن کاظمی ایڈووکیٹ، مختلف طلبہ تنظیموں، یوتھ جماعتوں کے نمائندوں سمیت دیگر اہم  شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، ہر سال مختص تعلیمی بجٹ میں بھی کمی کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا جاتا ہے، جامعات کی خود مختاری، طلباء کی فیسوں، نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی پالیسیاں ترتیب دے تاکہ پاکستان کا تعلیمی نظام مستحکم ہو سکے، یکساں نصاب اور نظام بھی ادھورا خواب ہے، شرکاء سیمینار نے مطالبہ کیا کہ سی ایس ایس پی ایم ایس سمیت تمام امتحانات کو اردو میں منعقد کیا جائے، شرکاء نے مطالبات نہ منظور ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعلیم کیلئے تعلیمی بجٹ کیا جائے

پڑھیں:

سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی

بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ  سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
  • پاراچنار میں یوم حسینؑ
  • اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • اب لاہور سے اسلام آباد کی مسافت 100 کلومیٹر کم ہوگی، وفاقی وزیر کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
  • سندھ بھر کے کالجوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا مرحلہ مکمل
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • اسکولوں میں طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • آرٹس کونسل کراچی کے تحت محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؑ
  • سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی