پاکستان کےمشہور  اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ میں کبھی کبھی اہلیہ کے پیر بھی دبا دیتا ہوں۔سپر اسٹار ماہرہ خان  اور  اداکار ہمایوں سعید ان دنوں  اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید نے  ایک  انٹرویو کے دوران  مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹریو میزبان نے  اداکار ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ آپ اپنی اہلیہ سے محبت کااظہار کیسے کرتے ہیں؟ جس پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں اپنی محبت کیلئے بڑے سادہ سے طریقوں پر عمل کرتا ہوں، مثلاً آئی لو یو یا پھر مس یو کہہ کر  ہمایوں سعید کا کہنا تھاکہ یا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری شادی کو بہت عرصہ گزر چکا ہے یا پھر ثمینہ بہت سنجیدہ ہے، شاید کسی کو یقین نہ آئے کہ ثمینہ نے آج تک مجھے آئی لو یو نہیں کہا اور شاید وہ مجھ سے یہ توقع بھی نہیں کرتی کہ میں بار بار اس سے محبت کااظہار کروں لیکن اس کے باوجود میں ثمینہ کو آئی لو یو   اور آئی مس یو کہتا ہوں۔ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ ’میں ثمینہ کے ساتھ بہت مذاق مستی کرتا ہوں، اگر کبھی وہ تھک جائے تو میں اس کے پیر بھی دبادیتا ہوں، وہ مجھ سے اکثرو بیشتر ناراض ہوجاتی ہے  اور میں اسے زیادہ تر منا رہا ہوتا ہوں، اس کے علاوہ بھی میں سب سے  بہت جلد معافی مانگ لیتا ہوں‘ ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اداکار ہمایوں سعید ہمایوں سعید نے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف