— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمے داری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کےلیے وفاق سے پیسے مانگتے ہیں، گزشتہ سال کراچی و حیدرآباد کو پیسے ملے تھے، اندیشہ تھا کہ کسی کی نالائقی کی وجہ سے وہ پیسے ضائع نہ ہوں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری فریاد و آہ و بکا کے بعد وہ پیسے ضائع ہونے سے بچ گئے، کے آئی ڈی ایل سی کمپنی ہم نے بنوائی تھی، بعد میں اس کمپنی کو پی آئی ڈی ایل سی بنا دیا گیا۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کےلیے 25 ارب اور حیدرآباد کےلیے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی

پڑھیں:

کراچی کیلیے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی اور کراچی کے لیے بجلی دو روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اضافے کا اطلاق جون کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔

اس کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔

دریں اثنا کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے  فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جون کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی( باقی ملک کیلئے 93 پیسے مہنگی)
  • کراچی کیلیے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
  • کراچی کیلئے بجلی 2.99 روپے فی یونٹ سستی، باقی ملک کیلئے 93 پیسے مہنگی
  • چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں، خالد مقبول صدیقی
  • عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے، عرفان صدیقی
  • عمران خان عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی
  • ایم کیو ایم لوڈشیڈنگ پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے: خالد مقبول صدیقی
  • عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی
  • کراچی: لیاقت آباد میں فائرنگ کا واقعہ، ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا