اسلام آباد میں جانوروں کے سری، پائے جلانے پر 7 دن کیلئے پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں جانوروں کے سری اور پائے جلانے پر 7 دن کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ حکم نامہ 7 جون سے 13 جون تک نافذ العمل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائے اور سری جلانے کی شکایات پر فوری کاروائی ہوگی اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو نالوں اور گٹروں میں نہ پھینکا جائے۔ آلائشوں کو نکاسی آب کے نظام میں ڈالنا شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ پائے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں دستیاب سگریٹ برانڈز میں سے 81.01 فیصد پر ٹیکس اسٹیمپ موجود نہیں ہے، یہ رجحان وسیع پیمانے پر ایکسائز ڈیوٹی چوری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ پائے گئے، جبکہ 6.96 فیصد سگریٹ برانڈز ٹیکس کی ادائیگی کرکے اور بغیر ٹیکس دونوں شکلوں میں فروخت ہو رہے تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ باقاعدہ سگریٹ برانڈز کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی تقسیم کا نظام بھی چل رہا ہے۔ملک میں غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے لیے ایک مشاورتی فورم اسٹاپ الیگل ٹریڈ کے تحت کئے گئے سروے ‘‘پاکستان میں غیر قانونی سگریٹوں کا بے قابو پھیلاو ¿’’ میں سگریٹ کی ریٹیل مارکیٹ میں ٹیکس اور تمباکو کنٹرول کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی تشویشناک سطح کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں سگریٹ کی بلیک مارکیٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے ضوابط کے سختی سے اطلاق کی فوری ضرورت ہے۔سروے کے مطابق تقریباً 47 فیصد سگریٹ برانڈز نے پیکنگ پر لازمی صحت سے متعلق وارننگز ظاہر نہیں کیں، جو قومی تمباکو کنٹرول قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صرف 53.16 فیصد برانڈز نے ان قوانین کی پاسداری کی۔ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سگریٹ برانڈز کی وسیع موجودگی انفورسمنٹ نظام کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔