فیصل آباد کا شہری قربانی کیلئے 3 ’یاک‘ لے آیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
فیصل آباد کا ایک شہری قربانی کیلئے 3 ’یاک‘ گھر لے آیا ۔
سرد علاقوں سے آئے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے ایئر کنڈیشنر روم کا بندوبست کیا گیا یے جبکہ جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھ گیا یے۔
علاقہ غلام محمد آباد کے رہائشی نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر پلنے والے 3 "یاک" خریدے ہیں ۔ کئی دنوں کا طویل سفر کر کے قربانی کیلئے آنے والے یاک کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کا تاننا بندھا ہوا ہے۔
مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، بھاؤ تاؤ، سودے بازی جاریسنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے لوگوں کو مناسب دام اور وزن والے جانور کی تلاش ہے، کراچی کی منڈی میں خریداروں کا رش ہے
سرد علاقوں کے منفی درجہ حرارت پر پلنے والے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسپیشل خوراک سے ان مہمانوں کی تواضع بھی کی جا رہی ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ایک " یاک" کی قربانی کی گئی تھی جبکہ اس مرتبہ 3 یاک کی قربانی کرو ں گا۔
دوسری جانب سنت ابراہیمی کی ادائیگی کےلیے لوگوں کو مناسب دام اور وزن والے جانور کی تلاش ہے، کراچی کی منڈی میں خریداروں کا رش ہے، مظفر گڑھ میں شیرو اور طوفان نامی 2 اونٹوں اور ببرا نامی بیل کی دھوم مچ گئی۔
خیبر پختونخوا کی منڈیوں میں دنبوں کی مانگ سے گلی محلوں کی رونقیں بڑھ گئیں، مانوس جانوروں سے بچھڑنے کا وقت قریب آنے پر بچوں نے آؤ بھگت بڑھا دی، چھریوں اور بغدے کا کاروبار چمک اٹھا، بار بی کیو کے لیے سیخوں اور انگیٹھیوں کی خریداری بھی تیز ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قربانی کی
پڑھیں:
سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مالدار کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اپنے جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچا کے لیے، عالمی بینک کے تعاون سے لائیو اسٹاک کے محکمے کے تحت شروع کیے گئے ’’سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘‘کے ذریعے 65 موبائل ایمبولینسز خریدی جا رہی ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے اپنے آفس کے باہر ایک ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا نمونہ چیک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایمبولینس میں جانوروں کی صحت کے لیے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا۔