عید قرباں کی تیاریاں عروج پر، چھریوں اور ٹوکوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
زاہداقبال رانا: شہر بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، قربانی کے جانوروں کے بعد اب شہریوں کی توجہ چھریوں، ٹوکوں اور دیگر آلات قربانی کی خریداری اور تیز کرانے پر مرکوز ہے۔
بازاروں میں چھریوں اور ٹوکوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی چھریاں تیز کروا رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بخوبی انجام دی جا سکے۔
دکانداروں کے مطابق اس بار پہلے کی نسبت رش زیادہ ہے لوگ نہ صرف نئی چھریاں خرید رہے ہیں بلکہ پرانی چھریاں اور ٹوکے بھی تیز کروانے آ رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت ہے اور اس کے لیے تیاری بھی عبادت کا حصہ ہے اس لیے ہم مکمل اہتمام کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں میں چھوٹے پیمانے پر چاقو تیز کرنے والوں کا کاروبار بھی خوب چمک رہا ہے۔
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔