چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی سی اسلام آباد، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ،اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایم اے، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، ٹریفک مینجمنٹ اور قربانی کی آلائشوں و صفائی و ستھرائی کے حوالے سے سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی جانب مشترکہ اور جامع پلان آف ایکشن کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے ساتھ سیف سٹی میں مانیٹرنگ کے لئے مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے اور اس کو کو فعال کر دیا گیا تاکہ عید الضحی کے موقع پر سکیورٹی اور آلائشوں کو اٹھانے کیگزشتہ سال سے بہترین اور موثر انتظامات کو مربوط اور منظم طور پر یقینی بنایا جاسکے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا نظام پورے دارالحکومت کے سیکورٹی و گورننس میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمرز اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے اسلام آباد شہر میں سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانیکی مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ تمام ادارے موثر کوارڈینیشن کے زریعے عید الضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانے والے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر
اسلام آباد شہر میں 895 پولیس اہلکار اسلام آباد شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکوں پر خصوصی چیکنگ اور مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ شاہ فیصل مسجد، اور دیگر مسجد ، مرکزی امام بارگاہوں، پبلک مقامات، پارکس، کمرشل مراکز اور قبرستانوں سمیت دیگر اہم مقامات کے اطراف خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے کے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی طور پر 2500 سینٹی ورکرز اور جدید گاڑیاں اور مشینری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی۔ اسی طرح شہر بھر میں گھر گھر کے علاوہ مختلف مقامات پر بائیو ڈیگریڈ یبل پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمرز و ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مکمل طور پر فعال کر دیا کیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نیشہر میں قائم کی گئیں مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے ڈی ایم اے ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنرز ڈپٹی کمشنر اور اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مویشی منڈیوں کے مشترکہ طور انتظامات اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بروقت اپرشنز کو سراہا اور ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی کھالوں کے لیے لگائے گئے کیمپس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے علاوہ گداگروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسی طرح ڈیمز اور نہروں میں نہانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا سکے۔ اس کے علاوہ پارکس میں جھولوں کی مظبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے متعلقہ پارکس کی انتظامیہ کو الرٹ کیا جائے کیونکہ معصوم اور قیمتی جانوں کو بچانا ہمارا اولین فرض ہے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور سکیوڑٹی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے وقت مکمل سکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1334 اور ویٹ ایپ نمبر ز کو فعال کردیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشتبہ حرکات کی خودکار شناخت کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ھو گا۔ عید الضحی کے موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں اپنے گھر کے باہر رکھیں جہاں سے سی ڈی اے کے عملہ اٹھا لے گا یا دوسری صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن ہر اطلاع دیں سی ڈی اے کا عملہ پوری مستعدی کے ساتھ ان کو اٹھانے کے لیے شہریوں کی مدد کے لیے ہر سیکٹر میں موجود رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر سیف سٹی

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم