سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں گزشتہ 50 برس سے مسلسل دہک رہا مشہور ’گیٹ وے ٹو ہیل‘ (جہنم کا دروازہ) بالآخر بجھنے جا رہا ہے۔

آگ سے بھڑکتا ہوا یہ گڑھا 1971 میں سویت سائنس دانوں سے حدثاتی طور پر اس وقت وجود میں آیا جب انہوں نے زیرِ زمین گیس کے پاکٹ میں ڈرل کی اور اس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔

اس دن کے بعد سے یہ گیٹ وے بیک وقت ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اور میتھین اخراج سے آلودگی کا ایک بڑا  ذریعہ دونوں  بن گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق قدرتی آتشگیر گیس کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے گڑھے میں موجود شعلے ماند پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گڑھے کی آگ اب ماضی کے مقابلے میں تین گُنا ہلکی ہو چکی ہے اور اس کو اب قریب سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • سائنس دانوں کی حیران کن دریافت: نظروں سے اوجھل نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک ڈھونڈ لی
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • القاعدہ مالی کے دارالحکومت بماکو پر قبضے کے قریب
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ