WE News:
2025-09-17@23:54:48 GMT

وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔

امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔

Met Elon Musk’s dad.


Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up!

The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ????

Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY

— Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025

بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس کے درج ہے کہ ’مارکیٹوں میں آخر کار زبردست رفتار ہے – آیے اس میں گڑبڑ نہ کریں!‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’دنیا کو ایک ہی گروپ چیٹ میں ٹیسلا اور ٹرمپ کی ضرورت ہے!‘۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر مملکت ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

اس دورے کے دوران انہوں نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین، اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں، بلاک چین ریگولیشن، اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

بلال بن ثاقب نے سینیٹر سنتھیا لُمس سے ملاقات کی، جو ’لومس-گیلیبرینڈ ریسپانسبل فنانشل انوویشن ایکٹ‘ کی شریک مصنفہ ہیں اور ’بٹ کوائن ایکٹ‘ کی حامی ہیں، جس کا مقصد بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو اثاثہ قرار دینا ہے۔

انہوں نے سینیٹر بل ہیگرٹی، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹِم شیہی، اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں، جو کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

اس کے علاوہ، بلال بن ثاقب نے سینیٹر ٹیڈ کروز، کانگریس مین ٹرائے ڈاؤننگ، کانگریس مین رائن زِنکے، کانگریس مین رک میک کارمک، اور کانگریس مین ڈیرک وین آرڈن سے بھی ملاقاتیں کیں۔ یہ تمام افراد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسی فریم ورک کی تشکیل میں سرگرم ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایسوسی ایٹ کاؤنسل کیون کلائن اور اوگونا ایزے سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا، ہم یہاں سیکھنے، سننے، اور اپنا حصہ ڈالنے آئے ہیں۔ پاکستان فعال طور پر یہ مطالعہ کر رہا ہے کہ عالمی رہنما ریگولیشن، جدت، اور مالی شمولیت کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ہم بہترین خیالات کو اپنے منفرد حالات کے مطابق ڈھال سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایلون مسک ایلون مسک والد بلال بن ثاقب کرپٹو واشنگٹن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایلون مسک ایلون مسک والد بلال بن ثاقب کرپٹو واشنگٹن بلال بن ثاقب نے کانگریس مین ایلون مسک سے ملاقات

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات

چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک۔چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل صدرِ پاکستان نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین کی ترقی اور عالمی طاقت بننے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چائنا شنگھائی صدر مملکت

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات