اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان اور اسحاق ڈار —فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ عبداللّٰہ بن زاید کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کی خوش حالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

دفترِ خارجہ نے یہ بتایا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں برادرانہ تعلقات کے تسلسل کا بھی اظہار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیخ عبدالل اسحاق ڈار

پڑھیں:

دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے  عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آنے والے سالوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پرامریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباددی ہے اور امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں  امید ہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار
  •  شہباز شریف، اردگان، الہام علیوف کی چہل قدمی، خوشگوار گفتگو
  • داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
  • اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 
  • دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے  عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ 
  • سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے، شفقت علی خان
  • وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا:پاکستان