اسحاق ڈار کے اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار اور جیہون بایراموف نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور امت مسلمہ کی خوش حالی کے لیے دعا کی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔
اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے عالمِ اسلام خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کی خوش حالی اور امن کے لیے دعا کی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حکان فدان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، اسحاق ڈار اور حکان فدان نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق ترک و پاکستانی قیادت کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تسلسل کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب حاجی محمد بن حاجی حسن سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔
اسحاق ڈار اور حاجی محمد نے فلسطین میں دیرپا امن اور امتِ مسلمہ کی ترقی و اتحاد کے لیے دعا کی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خارجہ اسحاق ڈار نے خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کے لیے دعا کی گفتگو کی
پڑھیں:
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔
شہر قائد میں سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگانے والے 103 ہوٹل سیل
مزید :