پاکستان امن کا خواہاں، بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ، پاک ، بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹ بولتا رہا ، کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 20 طیارے ہمارے ہدف پر تھے لیکن پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے گرائے جبکہ بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک مہینہ لگا ، بھارت اپنے عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ، بھارتی حاضر سروس نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کو ذمہ دار پڑوسی کی طرح برتاؤ کرنا سکھانے کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف
کراچی ( نیوزڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویویدی نےروایتی بھارتی بڑھک بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ایک ’’نیا معمول‘‘ قائم کیا ہے، آپریشن سندور 88گھنٹے کا ٹریلر تھا اور اگرایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہوتی ہے تو پاکستان کو ذمہ دارپڑوسی کی طرح برتائو کرنا سکھانے کیلئے تیار ہیں۔ نئی دہلی میں چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگز سے خطاب میں انہوں نے مسلح افواج کی انضمام، تیاری اور اس آپریشن سے حاصل ہونے والے اسباق پر زور دیا۔