وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
نیویارک میں وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
بلال بن ثاقب نے ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی جس میں ٹیسلا کے مالک کی گرمجوشی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔
وزیر مملک کے مطابق ابلون مسک کے والد نے کہا کہ مارکیٹ میں آخر کار تیزی آگئی، اسے خراب نہ کیا جائے۔
بلال بن ثاقب نے لکھا کہ دنیا چاہتی ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں رہیں تاکہ امن اور ترقی ممکن ہوسکے۔
Met Elon Musk’s dad.
Requested that the markets finally have great momentum - let’s not mess it up!
The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ????
Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY — Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے معاملے پر تیزی سے کام کررہا ہے اور اس حوالے سے وزیر مملکت کے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں۔
????????????????????
“New York is Lahore.”
NYC Mayor @ericadamsfornyc met Minister @BilalBinSaqib to explore collaboration between the New York & Pakistan Crypto Councils.
He also wished Eid Mubarak to Muslims worldwide — a powerful moment of unity and Web3 cooperation. ????✨ pic.twitter.com/PWqKAvQwdy
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب مسک کے والد
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم