وفاقی بجٹ 10 جون کو آئے گا، سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی اور سولر انرجی پر خاص توجہ دے رہے ہیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے بننے والے 21 لاکھ گھروں میں سے 10 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو آئے گا، سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ سیہون میں اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منہگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق بھی تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی اور سولر انرجی پر خاص توجہ دے رہے ہیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے بننے والے 21 لاکھ گھروں میں سے 10 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک تینوں ادارے ناکام ہو چکے، خصوصاً سیپکو ناکام ہو چکا، سندھ میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے، تینوں اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ جون کو
پڑھیں:
مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیاہے کہ مراد سعید ، مرزا آفریدی ، نورالحق قادری اور فیصل جاوید کو مجموعی طور 18 ووٹ اضافی ملے ہیں اور اگر یہ اضافی ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو وہ ساتویں سینیٹر بن جاتے لیکن یہ فارمولا گنڈا پور نے بنایا جس کی منظوری عمران خان نے دی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناتھا کہ اب اس میں چالاکی دیکھیں، علی امین گنڈا پور کو سلام پیش کریں ، انہوں نے دیکھا کہ میرے قائد کی سوئی کس شخص پر اڑی ہوئی ہے ، قائد کی دانش میں کے پی کے میں ان کا سب سے زیادہ جوشیلا کارکن جو کہ لمبے عرصہ سے روپوش ہیں ، وہ مراد سعید ہیں ، مراد سعید کا نام اس فہرست میں سرفہرست ہے اور وہ 8 اضافی ووٹوں سے سینیٹر بن جاتے ہیں، لطیفہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر شمار ہوتے ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے ہیں، جبکہ سینیٹر بننے کیلئے کم سے کم 18 ووٹ چاہیے تھے ۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
نصرت جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار فیصل جاوید کو 22 ووٹ ملے ہیں جبکہ مرزا آفریدی کو 21 اور نور الحق قادری کو بھی 21 ووٹ ملے ، یعنی ان سب کو مجموعی طور پر 18 اضافی ووٹ ملے ، اگر یہ 18 ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو ساتواں سینیٹر بن جاتے ، فارمولا علی امین گنڈا پور نے بنایا اور اس فیصلے کی منظوری عمران خان نے دی ، ہم کیوں نہ دل و جان سے اس بات پر یقین کریں کہ جوکچھ ہوا وہ بانی تحریک کی اجازت سے ہوا۔
علی امین گنڈا پور اتنے چالاک ہیں کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے قائد کی سوئی کس شخص پر پھنسی ہوئی ہے۔ مراد سعید کا نام سینیٹر لسٹ میں سر فہرست تھا اور آج وہ 8 ایکسٹرا ووٹوں سے سینیٹر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔ لطیفہ یہ کہ مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں۔ تحریک انصاف کے… pic.twitter.com/YY4sJLKDKh
— Public News (@PublicNews_Com) July 21, 2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
مزید :