’کنارہ عالم‘، ریاض کے قریب صحرا میں واقع دل کو چھو لینے والا مقام
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’کنار ہ عالم ‘ (Edge of the World) سعودی عرب کا ایک شاندار قدرتی مقام ہے۔
یہ جگہ طُوَيْق (Tuwaiq) کی اونچی چٹانوں کا حصہ ہے، جو صحرا کے بیچ میں ایک دم بلند ہو کر آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔
یہ چٹانیں 1,100 میٹر سے بھی زیادہ بلند ہیں، جن سے نیچے دیکھنے پر ایک نہ ختم ہونے والا صحرا نظر آتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے زمین اچانک ختم ہو گئی ہو، اسی لیے اسے ’کنارہ عالم‘ یا ’دنیا کا کنارہ‘ کہا جاتا ہے۔
یہ جگہ صرف خوبصورتی ہی نہیں رکھتی، بلکہ یہاں ہزاروں سال پرانے سمندری جانوروں کے فوسلز بھی ملتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کبھی یہاں سمندر ہوا کرتا تھا۔
سیاح اکثر شام کے وقت یہاں آتے ہیں تاکہ سورج ڈھلتے وقت کا نظارہ کر سکیں۔ چٹان کے کنارے بیٹھ کر غروب آفتاب دیکھنا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہوتا ہے۔
یہاں آ کر لوگ کیمپنگ کرتے ہیں، تصویریں بناتے ہیں اور کچھ وقت قدرت کی خاموشی میں گزارتے ہیں۔
’کنارہ عالم‘ اُن لوگوں کے لیے بہترین جگہ ہے جو شہر کی ہلچل سے دور ایک پر سکون، خوبصورت اور حیرت انگیز منظر تلاش کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Edge of the World دنیا کا کنارہ ریاض سعودی عرب سیاح کنارہ عالم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دنیا کا کنارہ ریاض سیاح کنارہ عالم کنارہ عالم
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم کا ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ہے اور 21 توپوں کی سلامی سمیت شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جنگی طیاروں کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال
کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اب وزیراعظم شاہی دیوان، قصر یمامہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔ قصر یمامہ میں وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا باضابطہ استقبال ہوگا۔
دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے باضابطہ پیش رفت متوقع ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کا طیارہ جونہی سعودی عرب کی فضا میں پہنچا تو سعودی عرب کے جنگی طیاروں سے اسے حصار میں لے لیا، اور خصوصی استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پرتپاک استقبال سبز ہلالی پرچم سلامی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز