رونالڈو کی گرل فرینڈ کو بڑا دھچکا، کمائی کا اہم راستہ بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا ریئلٹی شو "I Am Georgina" کا چوتھے سیزن نہیں آئے گا۔
جارجینا روڈیگز کے اس شو کے ابتدائی 3 سیزن نے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی، 46 ممالک میں میں دیکھائے جانے والا شو ٹاپ 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرامز میں شامل رہا۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
ڈیلی سن کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا نے اس شو کے ذریعے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے اہم پہلوؤں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا، انہوں نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا سب سے اہم پیشہ ورانہ تجربہ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس میں بہت محنت شامل تھی تاہم، انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ "فی الحال اس شو کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی فیملی کو دھمکیاں؛ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلیاں
"I Am Georgina" کے 3 سیزن کے دوران رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی آمدنی تقریباً 22 ملین پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 8 ارب 38 کروڑ سے زائد) رہی تاہم نیٹ فلکس نے کبھی بھی اس کی آمدنی کا اعلان نہیں کیا البتہ مختلف ذرائع سے یہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
اس شو کی کامیابی نے رونالڈو کی گرل فرینڈ کو کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی متعارف کرایا۔ اس کے علاوہ، وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں، جہاں ان کے 63 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدے کرتی ہیں۔
دوسری جانب النصر کے اسٹار فٹبالر گرسیٹانو رونالڈو اور جارجینا 5 بچوں کے کیساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ 2023 میں النصر کلب کیساتھ منسلک ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گرل فرینڈ جارجینا رونالڈو کی گرل فرینڈ اسٹار فٹبالر
پڑھیں:
پارا چنار حملہ کیس، راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے پارا چنار حملہ کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اس واقعہ میں ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے کیا ؟ جو حملہ کرنے پہاڑوں سے آئے تھے، ان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا؟وکیل نے جواب دیا کہ ان میں سے 9 لوگوں کی ضمانت سپریم کورٹ نے خارج کی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ اب کیا صورت حال ہے، راستے کھل گئے ہیں ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک راستے کھلے رہتے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے سی ٹی ڈی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، آپ اپنا دشمن پہچانیں، صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کو وکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔