کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ
بیجنگ ()
شنگریلا ڈائیلاگ 2025 حال ہی میں ختم ہوئے ۔ مذاکرات کے دوران فلپائن کے وزیر دفاع ٹیوڈورو نے “بحر ہند اور بحرالکاہل” کے عدم استحکام کی وجہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ٹھہرایا اور قوانین اور ضوابط کے مطابق علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے چین کے دفاع کو “غنڈہ گردی” قرار دیا۔ فلپائن خود کو ایک “چھوٹے اور کمزور ملک کے طور پر پیش کرتا ہے جو چین کو اخلاقی طور پر بلیک میلنگ کی کوشش ہے تاکہ چین کو جزیر ہ ہوانگ یئن ، رن آئی ریف، ٹائیکسیان ریف اور بحیرہ جنوبی چین میں دیگر جزیروں اور چٹانوں کے معاملے پر رعایتیں دینے پر مجبور کیا جائے ۔ فلپائن کی “بلیک میلنگ” کی یہ حکمت عملی گمراہ کن اور جھوٹی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری سے ہمدردی حاصل کرنا ہے، تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جائز حقوق کے تحفظ کو روکا جا سکے۔ چین اور فلپائن کے درمیان سمندری تنازع میں سوال یہ نہیں ہے کہ کون بڑا ہے یا چھوٹا، بلکہ سوال یہ ہے کہ کون درست ہے اور کون غلط۔
فلپائن کی “بلیک میلنگ” کی حکمت عملی کے پس پردہ مقاصد میں امریکہ اور مغرب کا فلپائن کو چین پر قابو پانے کے لئے ایک مہرہ سمجھنا ہے جس میں وہ فلپائن کو سفارتی، قانونی، فوجی اور رائے عامہ کی حمایت فراہم کرتے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین میں کی حکمت عملی بلیک میلنگ فلپائن کی
پڑھیں:
میرے پاس تم ہو، کونسی فلم سے کاپی کر کے بنایا گیا؟ سید نور کا انکشاف
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔
سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری کی تھی جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار اور رائٹر تھے۔ ان کے مطابق یہ فلم 1998میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ‘میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی اسی فلم کی کہانی سے انسپائر ہے۔
یاد رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پزیرائی ملی تھی اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu