کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شاہی ظہرانے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ولی عہد
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Post Views: 2