گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حج کے مقدس سفر میں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرنے پر سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔ کامران ٹیسوری نے ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستان سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہی ظہرانہ گورنر کامران ٹیسوری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہی ظہرانہ گورنر کامران ٹیسوری گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ولی عہد محمد بن سلمان کامران ٹیسوری ٹیسوری نے
پڑھیں:
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت، نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔
انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا سامنا ہوا تھا، جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے۔
چوہدری کامران اعجاز نے اپنی زندگی میں کئی مشہور فلمیں تخلیق کیں جن میں "سلطنت", "بھائی لوگ" اور دیگر شامل ہیں۔
وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
رائل پارک کو چوہدری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنایا اور اس علاقے کو زندہ رکھا۔
ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
چوہدری کامران اعجاز کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کی وفات پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔