ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں سورج کی تپش کم نہ ہو سکی، صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم گرم رہے گا، شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد تک جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پارہ معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ ٹھنڈے پانی، شربت اور آئس کریم کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری گرمی کے موسم میں اپنے سر کو کسی کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں، شہری زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل کے قریب منگل کی شب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے قریب سے گزرنے والے شہری اور دیگر گاڑیاں بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر الٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور ایک اور شخص موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے کلینر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بعض افراد نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے گاڑی کو جلائے جانے سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں اور جاری کھدائی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گیا۔