شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور قومی خدمت کا نیا باب
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔
یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہوں۔
کیڈیٹ آمنہ نے کہا کہ ہمیں صرف نصاب ہی نہیں بلکہ قیادت خود اعتمادی اور بڑے خواب سیکھنے کو ملتے ہیں، تربت جہاں کبھی تعلیم ایک خواب تھی آج قومی تعمیر کی عملی تجربہ گاہ بن چکا ہے۔
یہاں کی طالبات نے نظم و ضبط قیادت قومی جذبے اور سماجی خدمت جیسے اصول اپنا لیے ہیں، بلوچستان کی باہمت بیٹیاں کہتی ہیں ہم قومی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
یہ ادارہ ہر طالبہ کے لیے روشن مستقبل نیا اعتماد اور فخر کا استعارہ بن چکا ہے، شیخہ فاطمہ کالج سے فارغ التحصیل بیٹیاں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان خود اعتمادی اور گرلز کیڈٹ کالج شیخہ فاطمہ
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔