رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیملی سپورٹ کی تصاویر نے دل چُھو لیا۔
گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل
فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس میچ میں فتح کیساتھ رونالڈو نے انٹرنیشنل کیرئیر کا 138واں گول بھی اسکور کیا، اسٹار فٹبالر کے اسکور کے وقت اہلیہ، بچوں اور ماں نے انکو خوب داد دی۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو بڑا دھچکا، کمائی کا اہم راستہ بند
تاہم رونالڈو کی گرل فرینڈ اور انکی ماں الگ الگ نظر آئے تاہم ڈگ آؤٹ میں فٹبالر کی والدہ نے بیٹے کے بچوں کو لگایا اور میچ سے لطف اندوز ہوتی دیکھائی دیں۔
مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
رونالڈو نے یورو 2016 کی تاریخی جیت اور 2019 نیشنز لیگ ٹائٹل کے بعد 2025 میں کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رونالڈو کی
پڑھیں:
ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
کراچی:ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔
ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔