عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام میں داخل ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تقریباً 19 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اوسطاً ساڑھے 6 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 22ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔
عید کے ایام میں ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔
ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانےترجمان نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1800 سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
مزید پڑھیے: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
پولیس ترجمان نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن میں 730 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔
105ون ویلرز اور 13 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 914 گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لیے موجود رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد پولیس اسلام آباد تفریحی مقامات اسلام آباد میں گاڑیوں کے چالان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد پولیس اسلام ا باد تفریحی مقامات اسلام ا باد اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں شہر کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 5 ناکوں پر چیکنگ کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 143 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 9 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری بھی کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ مہم شہریوں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنانے اور غیر قانونی رجحانات کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعرفان میمن نے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور آئندہ دنوں میں کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن غیر قانونی نمبر پلیٹس فینسی