کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہےکہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں، ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عوام معاشی طورپریتیم ہوگئے،زراعت میں ساڑھے 13 فیصدگراوٹ ہے، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مبین عارف جٹ کا کہنا تھا کہ آج اقتصادی سروے میں وزیرخزانہ نے مویشیوں کی گروتھ مثبت دکھائی، ایگریکلچرگروتھ زیادہ دکھانے کے لیے مویشیوں کی گروتھ مثبت دکھا رہے ہیں، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی گئی ہے، اقتصادی سروے کے مطابق کنسٹرکشن اوپرجارہی ہے۔ سریا، سیمنٹ اور بجری فروخت نہیں ہو رہے مگرکنسٹرکشن اوپر جا رہی ہے۔ مبین عارف جٹ کا کہنا تھا کہ اپنی کتابوں میں خود بتارہے ہیں کہ صنعت اور زراعت سب کی گروتھ منفی گئی، ہمیں بتایا جائےکہ مثبت کیا ہے؟ وزیرخزانہ نے کہا بجلی چوری پر قابو کرلیا، یہ بتائیں کنزمشن کتنی ہے؟ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ایک شریف آدمی ہیں اور بدمعاشوں میں پھنس گئے ہیں، یہ وہی داستان ہے کہ پڑھا بہت اور امتحان کے رزلٹ میں نمبر نیچے سے پہلا آیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا ئی کی گروتھ رہے ہیں
پڑھیں:
کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا
عالمی ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا نیا ڈیزائن ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو پرتوں اور فارمیٹس کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کینوا کے پورے پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔
کینوا کے مطابق یہ نیا ماڈل کینوا کے اپنے ڈیزائن عناصر پر تربیت یافتہ ہے اور صارفین کو ایڈیٹ ایبل ڈیزائنز تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جن میں مختلف لیئرز اور آبجیکٹس شامل ہوں گے، نہ کہ صرف سادہ تصاویر۔ یہ ماڈل پریزنٹیشنز، سوشل پوسٹس اور ویب سائٹس جیسے مختلف فارمیٹس کی مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ
کینوا کے گلوبل ہیڈ آف پراڈکٹ رابرٹ کاوالسکی نے بتایا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ صرف ایک پرامپٹ سے ڈیزائن کا آغاز کریں اور پھر خود اسے اپنی مرضی کے مطابق بہتر بنائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کینوا نے اپنا اے آئی اسسٹنٹ بھی اپ گریڈ کیا ہے جو اب پورے انٹرفیس پر دستیاب ہے اور 3ڈی آبجیکٹس بنانے، یہ ماڈل مواد تجویز کرنے اور مختلف آرٹ اسٹائلز کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید یہ کہ کینوا نے اپنے ایپ بلڈنگ ٹولز اور اسپریڈشیٹ فیچرز کو بھی ضم کردیا ہے جس سے صارفین ڈیٹا سے براہِ راست ویزول ویجٹس تیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی مسائل میں مصنوعی ذہانت کا کردار، ماہرین نے خبردار کردیا
کینوا نے اپنی نئی آل اِن ون مارکیٹنگ پلیٹ فارم کینوا گرو بھی لانچ کی ہے، جو اینالیٹکس، مواد کی تخلیق اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست پبلشنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ فیچر اشتہاری اینالیٹکس اسٹارٹ اپ میجک بریف کے حصول کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔
مزید نئے فیچرز میں فارم کریشن، برانڈیڈ مارکیٹنگ ای میلز کی ڈیزائننگ، اور ایفینیٹی سوٹ کی مفت دستیابی شامل ہے۔ کینوا نے اپنے انٹرفیس کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ ویکٹر، لی آؤٹ، پکسل اور دیگر ڈیزائن خصوصیات کو یکجا کر کے صارفین کو زیادہ ہموار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی فیچرز ڈیزائن ماڈل کینوا مصنوعی ذہانت