بجٹ: حکومت کا نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی بجٹ 26-2025ء میں حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور شروع کردیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد اور گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی جبکہ 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی گئی ہے کی تجویز کرنے کی
پڑھیں:
پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی مجوزہ 2G فیچر فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کو مرحلہ وار ختم یا محدود کرنے کی تجویز شامل ہے، جس پر ملک کی موبائل فون صنعت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسا فیصلہ پاکستان کے کروڑوں کم آمدنی والے موبائل صارفین اور مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
نجی چینل کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار کو ارسال کیے گئے ایک تفصیلی خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے کلاز 7.1 کے تحت 2G فیچر فونز کی تیاری محدود کرنے کی تجویز زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم