وفاقی حکومت کا بجٹ میں پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے حالیہ بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے کی تیاری کرلی.
حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز ہے جب کہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی سفارش ہے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی سفارش ہے۔
واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔
ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کاگھیرا تنگ، 50 ہزار نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تجویز کی سفارش کرنے کی
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔