پاکستان سے بھارت گئے ہندو میاں بیوی ممبئی میں قتل
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان سے بھارت گئے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا،بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہو گئے تھے،دونوں کی لاشیں پاکستان لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بھارت جانیوالے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہو گئے تھے، وہاں چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ انہیں قتل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج ہی ممبئی پولیس نے فون پر بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں اور ان کو خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے جب کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی تحویل میں ہیں۔مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کا ممبئی میں ڈرائی فروٹ کا کاروباربھی اچھا خاصا چل رہا تھا، بھارتی پولیس قتل کی مختلف وجوہات بتا رہی ہے۔ہندو پنچایت کے مکھی ایشورلال کے مطابق خدشہ ہے کہ بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کریگی،دونوں کی لاشیں پاکستان لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین کا شوہر کی تیسری بیوی عروسہ کو انٹرویو، کیا اہم باتیں ہوئیں؟
اینکرپرسن اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین نے اپنی سوکن عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جس میں عروسہ نے ان سے مختلف موضوعات اور اقرار الحسن سے متعلق سوالات پوچھے۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں قرۃ العین نے بتایا کہ محبت میں پہل انہوں نے کی اور اس کا اظہار شاعری کے ذریعے کیا۔ اور جو شعر انہوں نے اقرار کو بھیجا وہ کچھ یوں تھا۔
کوئی تعویذ ہو رد بلا کا
میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ دونوں دبئی چلے گئے تھے اور وہاں انہوں نے پہلی بار عامر خان کی فلم ’تارے زمیں پر‘ ایک ساتھ دیکھی تھی اور آخری فلم جو دونوں نے ایک ساتھ دیکھی وہ ’امراؤ جان ادا‘ ہے۔
قرۃ العین کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن کے ساتھ پہلا بین الاقوامی ٹرپ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا وہ پہلے ایک ساتھ مشرقی یورپ میں واقع ملک، ’چیک ری پبلک‘ کے دارالحکومت پراگ گئے جو ان کی پسندیدہ جگہ ہے اس کے بعد جرمنی میں ایک ایونٹ اٹینڈ کرنے کے بعد پیرس اور سوئزرلینڈ گئے اور پھر پاکستان واپس آئے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران ’ریپڈ فائر‘ گیم کھیلتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوہر اور بیٹے میں سے اگر کسی ایک کا انتخاب ہو تو وہ پہلاج کو چنیں گی۔
عروسہ نے سوال کیا کہ جہاز کے سفر کے دوران ایک سیٹ ہو اور انہیں اقرار الحسن اور عروسہ میں سے کسی ایک کو ساتھ بٹھانے کا کہا جائے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی اس سوال کے جواب میں قرۃ العین نے کہا کہ شوہر کے بجائےعروسہ خان کو اپنے ساتھ بٹھائیں گی کیونکہ اقرار اپنا بندوبست کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
قرۃ العین نے مزید بتایا کہ انہیں احمد فراز سے زیادہ فیض احمد فیض اور علی زریون سے زیادہ انہیں تہذیب حافی پسند ہیں کیونکہ انہوں نے نوجوان نسل میں اردو کو دوبارہ سے متعارف کرایا ہے۔
عروسہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے قرۃ العین نے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا مثبت اور نیا پہلو ہیں۔
خیال رہے کہ اقرار الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرۃ العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ جبکہ تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقرار الحسن اقرار الحسن شادی عروسہ خان قرۃ العین