نصیرآباد: ناڑی بینک اور بولان ندی میں2 بچیوں سمیت 3افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
نصیرآباد میں ناڑی بینک اور بولان ندی میں2 بچیوں سمیت 3 افراد ڈوب گئے۔
دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کےقریب دادو کینال میں نہاتےہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے آئےتھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔