حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تصیلات کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ محکمہ زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق صنعت کا 4 ارب روپے، آبپاشی کا 96 ارب روپے، بلدیات کا 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے تجویز کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز کا 14 ارب، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب روپے، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے بجٹ تجویز کر دیا گیا۔ محکمہ سوشل پروٹیکشن کا 12 ارب روپے، محکمہ داخلہ کا 11 ارب روپے، توانائی کے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کا 8 ارب روپے رکھنے کی تجویز کر دی گئی، محکمہ خوراک کا 41 کروڑ روپے، انسانی حقوق 13 کروڑ روپے، محکمہ اطلاعات کا 27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تجویز کر دیا گیا ارب روپے
پڑھیں:
ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
اس موقع پر صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی، مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے صوبائی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔