متنازعہ پرینک ویڈیو بنانے پر معروف ٹک ٹاکر کو پابندی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاس اینجلس میں مقیم معروف ٹک ٹاکر نٹالی رینالڈز کو ٹک ٹاک سے بین کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ذہنی طور پر بیمار اور بے گھر خاتون کو 20 ڈالر دینے کا جھانسہ دے کر جھیل میں کودنے پر مجبور کیا۔ حالانکہ وہ جانتی تھیں کہ خاتون تیرنا نہیں جانتیں۔ جب وہ خاتون پانی میں کود گئیں تو نیٹلی موقع سے فرار ہو گئیں اور بعد میں آسٹن کی فائر بریگیڈ اور پیرامیڈکس نے اس عورت کو پانی سے نکالا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انفلوئنسر نے دعویٰ کیا کہ یہ اسٹنٹ ’اسکینجر ہنٹ‘ کا حصہ تھا، لیکن ویڈیو میں انہیں خاتون کے مدد کے پکارنے کے باوجود وہاں سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔ حالانکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بھی جھیل میں چھلانگ لگائیں گی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اور دوسری جانب خاتون نے پانی میں جاتے ہی چیخ کر کہا کہ وہ تیرنا نہیں جانتیں۔
‼️TikToker Natalie Reynolds was banned from TikTok for deceiving a mentally ill homeless woman into jumping into a lake, by promising her $20.
Austin fire dept/paramedics had to pull her out of the water. pic.twitter.com/1N3RnnU48t
— i Expose Racists & Pedos (@SeeRacists) June 9, 2025
سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر شدید ناراض ہوئے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد انہیں ٹک ٹاک سے بین کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک سے بین ہونے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹر نٹالی رینالڈز کو ٹک ٹاک کے لاس اینجلس ہیڈکوارٹر کے باہر پریشان حالت میں دیکھا گیا۔
26 سالہ انفلوئنسر عمارت کے شیشے کے دروازوں سے فون کال کے دوران بات کرنے کی کوشش کرتے ہوئے واضح طور پر افسردہ نظر آئیں، اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنے معطل شدہ اکاؤنٹ کی بحالی کی کوشش کر رہی تھیں۔
ٹک ٹاکر نٹالی رینالڈز نے اپنے اکاؤنٹ پر پابندی کی وجہ دوسرے کریئیٹرز کی پیشہ ورانہ حسد کو قرار دیا، لیکن کئی آن لائن تبصرہ نگاروں کا ماننا ہے کہ پابندی کی اصل وجہ حالیہ واقعے پر ہونے والا ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ نٹالی رینالڈز نے 2022 میں لپ سنک اور ڈانس ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی، اور بعد میں اپنے بوائے فرینڈ زیکری ہیولسمین کے ساتھ پرینک ویڈیوز اور کولیبریٹو اسکیٹس بناتے ہوئے یوٹیوب پر 5.6 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 133,000 فالوورز حاصل کر لیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاک ٹک ٹاک بین ٹک ٹاکرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک ٹک ٹاک بین ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر ٹک ٹاک
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کرنے والے حسن زاہد کو معاف کیوں کیا؟
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کے الزام میں گرفتار اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی۔
سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس کیخلاف کیس واپس لے لیا جس پر عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معافی کی وجہ دریافت کی تاہم ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اب سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اغوا کی کوشش کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے والے اپنے سابق منگیتر کو معاف کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے حسن زاہد کو اس لئے معاف کیا ہے کیونکہ اس کے والدین نے گھر آکر ان سے معافی مانگی ہے۔
سامعہ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر 75 فیصد عوام میرے ساتھ تھی جبکہ 25 فیصد نے میری مخالفت کی اور مجھ پر شدید تنقید کی۔
یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے گزشتہ روز حسن زاہد کیخلاف کیس واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے معاملہ طے کرلیا ہے اور حسن کی بریت سے انہیں کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ انہوں نے کروڑوں کی ڈیل کے تحت حسن زاہد کو معاف کیا ہے۔