گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 18ویں روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
گلگت میں اساتذہ کا صوبائی وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 18 ویں روز بھی جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں اساتذہ نے اپنے پے اسکیل میں اضافے کےلیے دھرنا دے رکھا ہے۔
ممبر ٹیچرز ایسوسی ایشن آغا طیب کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ جی بی کی طلب کردہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش رفت کی توقع ہے۔
اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی اور صوبائی حکومت کے مابین کل کے مذاکرات کے بعد آج پیش رفت کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ جی بی سے اساتذہ کے وفد کی ملاقات طے ہے، یک نکاتی مطالبے پر براہ راست بات چیت ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یک نکاتی مطالبہ منظور ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔