ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے لیکن کوشش ہوگی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرسکیں۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور این لونگی

آسٹریلیا کا اسکواڈ:

کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشن، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

 آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں چھٹی بار 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کینگروز نے بھی یہ کارنامہ 5 بار انجام دیا تھا، ویسٹ انڈیز 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں ناکامی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ٹیم چھٹی بار اس خفت سے دوچار ہوئی۔

میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • جنوبی افریقا میں ہاتھی نے کروڑ پتی مالک کو حملہ کرکے مار دیا