امید ہے کشمیر کا مسلہ بھی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے دوران حل ہو جائے گا. امریکی محکمہ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں اسی لیے امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرسکیں گے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے یہ بات سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوال و جواب سے سیشن کے دوران کہی.
(جاری ہے)
اس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ صدر کے ارادوں یا منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن جو بات وہ جانتی ہیں وہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے ہوتا ہے اس لیے یہ کسی کے لیے حیرانی کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو سنبھالنا چاہیں گے.
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نہ صرف بظاہر بلکہ حقیقتاً وہ واحد شخصیت ہیں جو ان لوگوں کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے ٹیمی بروس نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ان کے ذہن میں کیا ہے آپ وائٹ ہاﺅس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہوگا لیکن یہ ایک امید بھرا وقت ہے انہوں نے کہاکہ ہر دن کچھ نیا لاتا ہے میں امید کرتی ہوں کہ شاید یہ مسئلہ بھی صدر کی مدت صدارت کے دوران حل ہو جائے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹیمی بروس کے دوران کے لیے کہ صدر
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔